ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن نے سنیئر خاتون صحافی گوری لنکیش کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی

اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن نے سنیئر خاتون صحافی گوری لنکیش کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی

Thu, 07 Sep 2017 10:20:17    S.O. News Service

ممبئی 6ستمبر (اس او نیوز) بنگلورو میں گزشتہ روز ایک سنیئر خاتون صحافی گوری لنکیش کے بیہمانہ قتل پر ممبئی کی مختلف شہری اور ملی تنظیموں کے ساتھ ساتھ اردوجرنلسٹ اسوسی ایشن (یو جے اے ) نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ دل دہلانے والا ہے اور اظہار رائے آزادی کا گلہ گھونٹنے کی کوشش ہے ۔یوجے اے کے ترجمان اورنائب صدر جاوید جمال الدین نے کہاکہ اسوسی ایشن کے صدر خلیل زاہد نے ایک بیان جاری کرکے اس واقعہ کو سنگین نوعیت کاقراردیا ہے اور کہاکہ اس طرح اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ کرناٹک حکومت قصوروار وں کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچا یاجائے۔


Share: